رمضان المبارک‘ پنجاب حکومت کا عوام کو آٹے پر 3 ارب 19 کروڑ کی سبسڈی دینے کا فیصلہ،محکمہ صحت پنجاب کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی‘ سستے رمضان بازاروں میں 20 کلو تھیلے کی قیمت تھیلے کی قیمت 630 اور اوپن مارکیٹ میں 670 روپے مقرر کرنے کی سفارش

بدھ 26 جون 2013 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جون۔2013ء) حکومت پنجاب نے رمضان المبارک میں آٹے پر 3 ارب 19 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سستے رمضان بازاروں میں آٹے کے تھیلے پر5 روپے فی کلو کی کمی کی جائے گی‘محکمہ صحت پنجاب نے منظوری کیلئے سمری پنجاب حکومت کو ارسال کر دی۔بدھ کو ذرائع کے مطابق عوام کو رمضان بازاروں میں موجودہ قیمت سے100 روپے فی تھیلا جبکہ اوپن مارکیٹ میں60 روپے فی تھیلا سستی قیمت پر آٹے کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے مجموعی طور پر حکومت3 ارب19 کروڑ روپے کی سبسڈی برداشت کریگی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محکمہ خوراک پنجاب نے رمضان پیکیج کی حتمی منظوری کیلیے سمری حکومت کو ارسال کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے مشاورت کیساتھ رمضان بازاروں میں بیس کلو تھیلے کی قیمت 630 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 670 روپے فی تھیلا مقرر کرنیکی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ اوپن مارکیٹ اور رمضان بازار کی قیمت میں کسی بڑے فرق کی بجائے محض40 روپے فی تھیلا کا فرق رکھا گیا ہے تا کہ کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی نہ کی جا سکے۔رمضان بازار اور اوپن مارکیٹ کے تھیلوں کا رنگ مختلف ہوگا جبکہ رمضان بازاروں میں ماضی کی نسبت زیادہ سپلائی دی جائیگی۔ رمضان پیکیج کیلیے محکمہ خوراک نے ساڑھے 3لاکھ ٹن گندم سبسڈائزڈ قیمت پر فلورملز کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :