پیرا شاہ غازی کا فیض قیامت تک جاری رہے گا ‘اولیاء کے آستانے روشنی کا منبع ہیں ‘جہاں سے قیامت تک تصوف ،معرفت ،علم وحکمت کے سرچشمے پھوٹتے رہیں گے ، قومی بین المذاہب ہم آہنگی کونسل آزادکشمیر کے آرگنائزر اسحاق چوہان کا بیان

جمعرات 27 جون 2013 15:50

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27جون 2013ء) قومی بین المذاہب ہم آہنگی کونسل آزادکشمیر کے آرگنائزر اسحاق چوہان نے کہا ہے کہ پیرا شاہ غازی کا فیض قیامت تک جاری رہے گا ‘اولیاء کے آستانے روشنی کا منبع ہیں ‘جہاں سے قیامت تک تصوف ،معرفت ،علم وحکمت کے سرچشمے پھوٹتے رہیں گے اور پور ی انسانیت کو سیراب کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اولیاء کی تعلیمات اخلاق پیار اور اعلیٰ کردار کی بدولت لوگ جوق در جوق دائرہ اسلام میں داخل ہوئے خدا کی خدائی اور مصطفی کی مصطفائی تک پہنچے کیلئے اولیاء کی سنگت اختیار کرنا ضروری ہے اسلام کی تاریخ گواہ ہے اسلام کبھی بھی تلوار کے زور پر نہیں پھیلا بلکہ اللہ کے ولیوں کے کردار کی بدولت پھیلا پیر اشاہ غازی  اور میاں محمد بخش  ریاست کشمیر کی پہنچان ہیں ان کا فیض پوری دنیا میں جاری وساری ہے اولیاء کی تعلیمات ہی اخلاق پیار ومحبت امن صبر وتحمل اور برداشت ہیں آج اگر امت دہشت گردی اور انتہا پسند ی سے نجات چاہتی ہے تو اسے پلٹ کر اولیاء کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنانا ہوگا دہشت گرد ملک وقوم اور انسانیت کے بدترین دشمن ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں کراچی ،کوئٹہ پشاور نانگا پربت کے واقعات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے حکومت ان سفاک قاتلوں اور دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرے اورن کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی بے نقاب کرے اور دہشت گردوں کو کڑی سے کڑی سزا دے تاکہ شہریوں میں پائی جانے والے خود خوف وہراس کی فضا ختم ہوسکے