لاکھوں کارکنوں کی دعاؤں کے باعث لطیف اکبر نے صحت یاب ہو کر خوبصورت اور متوازن بجٹ پیش کیا‘ہم نے سابق بجٹ سے بھی بڑھ کر ریاست میں تعمیر و ترقی کے اہداف حاصل کئے ہیں ‘ مظفرآباد اور پونچھ ڈویین کو میویکل کالج کا تنازعہ کھڑا کر کے لڑایا گیا‘ وزیراعظم عبدالمجید اور ان کی ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے‘ میڈیکل کالجز کا آغاز کیا‘ یونیورسٹیاں بنائی گئیں ہیں‘ مزید بنارہے ہیں ‘ یہ انقلابی سوچ کی عکاسی ہے جس سے قوموں کا مستقبل روشن ہوتا ہے، آزادکشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سردار عابد حسین عابد کا بجٹ اجلاس کے سیشن سے خطاب

جمعرات 27 جون 2013 17:27

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27جون 2013ء ) آزادکشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سردار عابد حسین عابد نے بجٹ اجلاس کے شام کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کارکنوں کی دعاؤں کے باعث چوہدری لطیف اکبر صحت یاب ہوئے انہوں نے خوبصورت اور متوازن بجٹ پیش کیاہے ہم نے سابق بجٹ سے بھی بڑھ کر ریاست میں تعمیر و ترقی کے اہداف حاصل کئے ہیں ۔

مظفرآباد اور پونچھ ڈویین کو میویکل کالج کا تنازعہ کھڑا کر کے لڑایا گیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور ان کی ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے۔ میڈیکل کالجز کا آغاز کیا‘ یونیورسٹیاں بنائی گئیں ہیں‘ مزید بنارہے ہیں ۔ یہ انقلابی سوچ کی عکاسی ہے جس سے قوموں کا مستقبل روشن ہوتا ہے۔ گوئیں نالہ روڈ اور ٹائیں ڈھلکوٹ روڈ مکمل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کوھالہ غازی آباد بھی مکمل کریں گے۔

این ایچ اے کے تھروکوھالہ مظفرآباد سڑک بھی معیاری بنائی گے۔ تعمیر و ترقی کا ریکارڈ قائم کررہے ہیں ۔ اپوزیشن بجٹ کا رونا روتی ہے ۔ اب ان کی حکومت پاکستان میں بن چکی ہے۔ یہ کیا رول ادا کرتے ہیں یہ وقت بتائے گا۔ بھٹو نے لوگوں کو بولنے کا شعور ادا کیا ۔ کیا جارہا ھے ۔ 61کروڑ وہاں خرچ ھوگئے۔ 80کروڑ جوڈڑیشل پر خرچ ہوئے ۔ لیکن کسی کی توجہ نہیں۔

نان ڈویلپمنٹ پر45ارب روپے خرچ ہورہے ہیں۔ احتساب پر17کروڑ خرچ ہوئے ۔ ٹھیک تنقید ہے جس کو تسلیم کرتے ہیں۔ پراگریس ہونی چاہیے۔ سردار عابد حسین عابد نے کہا کہ آزادکشمیر پبلک اکونٹس کمیٹی نے ڈیڑھ سال میں 81کروڑ روپے کی ریکوری کر کے خزانہ سرکار میں ڈالا ہے۔ مالیتی ڈسپلن ہم نے قائم کیا ہے۔ تنقید برائے تنقید کے قائل ہیں۔ مثبت تجاویز کو سراہتے ہیں۔

بھٹو شہید نے ایٹم بم کی بنیاد رکھی ورنہ پاکستان پر دس حملے ہوچکے ہوتے۔ میاں نوازشریف نے بھی جرات سے دھماکہ کروایا۔ اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ماضی میں بھی حکمران آتے رہے ۔ ان کے اخراجات کا تذکرہ نہیں۔ چوہدری عبدالمجید کی حکومت پر تنقید کرنا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ مورخ جب بھی لکھیں گے تعمیر و ترقی کے حوالہ سے پی پی پی کو کریڈٹ دیگا۔

پاکستان میں 5سال پورے کئے گئے۔ ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کا معائدہ اور گوادر پورٹ کا فیصلہ تاریخ ساز ہے۔ ہم نے وطن کو تحفظ دینے میں رول ادا کیا۔ صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری کو کریڈٹ جاتا ہے۔جمہوری سوچ رکھتے ہیں‘ انتخابی نتائج کو تسلیم کیا۔ مورخ خود فیصلہ کرے گا۔ وکلاء اور پریس نمائندگان کے لئے ڈویژنل سطح پر کالونیاں بنائی جائیں ۔

منگلا ڈیم اپ ریزنگ اور شہریوں کو حقوق دلائے ۔ شہداء کے مشن کی تکمیل کیلئے عملی جدوجہد کی ‘ افضل گورو شہید اور مقبول بٹ شہید اورشہدائے کشمیر کا مشن نہیں بھولے۔ سابقہ دور میں بھی دیکھا جائے سردار عابد حسین عابد نے اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے دورے کے موقع پر جرات سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ2کھرب روپے آزادکشمیر کے لوگوں کے بنکوں میں ہیں۔ بیرون ممالک کے الگ ہیں۔ کھربوں روپوں کے باوجود یہاں کوئی رول نہیں۔ اس میں بہتری لائیں‘ تعاون کریں گے۔ اپنا حصہ لیں گے۔ نصاب تعلیم ایک کریں‘ طبقات جنم لے رہے ہیں۔ شاندار بجٹ پرحکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :