ومبلڈن ٹینس: ٹکٹس کیلئے طویل انتظار، شائقین نیند کے مزلے لینے لگے

جمعہ 28 جون 2013 18:29

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جون۔2013ء) ومبلڈن ٹینس ایونٹ برطانیہ میں اسپورٹس انتہائی معتبر اور مقبول ترین ٹورنامنٹ ہے۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ میچز دیکھنے کے لیے اکثر برطانوی شاہی خاندان کے افراد، کھلاڑی، اداکار اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں اور اہم افراد آل انگلینڈ کلب کا رخ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عام شائقین بھی ایکشن کا حصہ بننے کیلیے بے چین رہتے ہیں اور ٹکٹس کے حصول کیلیے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے بھی رہتے ہیں۔ بعض لوگ انتظار گھڑیوں سے تنگ آکر کورٹس کے باہر سوبھی جاتے ہیں، جبکہ کئی لوگ ٹکٹس ملنے میں ناکامی کے بعد کورٹس کے باہر نصب بڑی اسکرینز اپنے من پسند ہیروز کو کھیلتا دیکھ کر ہی اپنا شوق پورا کرلیتے ہیں۔ زیر نظر تصاویر اسی کہانی کو بیان کرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :