رواں سال شوگر ملوں نے کسانوں کو گنے کی 98.82فی صد ادائیگیاں کر دی ہیں ، کسانوں کو بہت جلدبقیہ واجبات ادا کر دیئے جائیں گے،صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 جون 2013 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جون۔2013ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ سال 2012-13میں شوگر ملوں نے کسانوں سے 31,931,620میٹرک ٹن گنا خریدا اور 3,164,044میٹرک ٹن چینی پیدا ہوئی جبکہ کیری فاروڈ سٹاک 209,821میٹرک تھے ،بلال یاسین نے بتایا کہ سٹاکس میں کل چینی 3,373,866میٹرک ٹن تھی جس میں سے 1,418,166میٹرک ٹن چینی فروخت کی گئی اور اب چینی کے موجودہ سٹاک 1,955,688میٹرک ٹن ہیں جو ملکی ضرورت سے زائد ہیں-صوبائی وزیر نے میڈیاکو بتایا کہ رواں سیزن میں شوگر ملوں نے کسانوں سے 31,976,622میٹرک ٹن گنا خریداجس کی کل قیمت 136,427,192,609روپے بنتی ہے اس میں سے 134,816,018,494روپے کی ادائیگیاں شوگر ملیں کسانوں کو کر چکی ہیں جبکہ 1,611,174,115روپے کی ادائیگیاں شوگر ملوں کے ذمہ واجب الادا ہیں اس طرح اب تک کسانوں کو 98.82فی صد ادائیگیاں ہو چکی ہیں اور بقیہ واجبات بھی کسانوں کو بہت جلد ادا کر دیئے جائیں گے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :