پشاور میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

ہفتہ 29 جون 2013 14:56

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2013ء) پشاور میں انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ای پی آئی خیبرپختونخوا حکام کے مطابق پشاور میں پولیو کے خلاف مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ای پی آئی حکام کے مطابق بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے لئے اسپتالوں، طبی مراکز، پشاور کے خارجی اور داخلہ راستوں سمیت دیگر مقامات پر پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرپشاورجاوید مروت کے مطابق پشاور کے 42 یونین کونسلزمیں انسداد پولیو مہم جاری ہے جبکہ 8 لاکھ بچوں کو پولیو کے خلاف قطرے پلانے کا ہدف دیا گیا ہے جس کے لئے ایک ہزار ایک سوٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :