جنوبی افریقہ،نیلسن منڈیلا کی صحت میں معمولی بہتری ،پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ‘سابقہ اہلیہ اور بیٹی نے عیادت کی ، آنجہانی منڈیلا کی موت کی صورت میں انکی تدفین کے بارے میں فیصلے کا حق بیٹی کو دے دیا گیا

ہفتہ 29 جون 2013 16:43

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 29جون 2013ء) ڈاکٹروں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے سابق صدرنیلسن منڈیلا کی حالت میں معمولی بہتری آئی ہے لیکن ان کی حالت اب بھی خطرے سے باہر نہیں ،دوسری طرف لوگ اپنے محبوب لیڈر کومختلف اندازخراج تحسین پیش کررہے ہیں،نیلسن منڈیلا کی سابق اہلیہ اوربیٹی نے ان کی عیادت کی۔ہفتہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افریقہ کے انقلابی رہنماء اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کی صحت میں معمولی بہتری ہوئی ہے تاہم انکی حالت مکمل طور پر خطرے سے باہر نہیں ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منڈیلا کی سابق اہلیہ اور بیٹی نے انکی عیادت کی ۔اس موقع پر نیلسن منڈیلا کی سابقہ اہلیہ اور بیٹی کا کہنا تھا کہ انکی دعائیں رنگ لے آئیں منڈیلا کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب روزانہ سیکڑوں افراد پریٹوریا میں اسپتال کے باہر جمع ہوکر اپنے محبوب رہنما کی صحت یابی کے لیے دعائیں مانگتے نظرآتے ہیں کوئی گلدستے رکھ رہا ہے تو کوئی موم بتیاں جلارہاہے۔

کوئی گیت گاتا توکوئی رقص کرتا دکھائی دیتا ہے۔دوسری طرف ساوٴتھ افریقہ کی عدالت نیلسن منڈیلا کے انتقال کے بعد انکے جسد خاکی کی تدفین کے معاملے پر خاندانی اختلاف کا فیصلہ آ نجہانی صدرکی بیٹی کے حق میں سنا دیا۔عدالت میں صدر کے پڑ پوتے مانڈلا اورانکی سب سے بڑی بیٹی اور خاندان کے دوسرے افراد کے مابین آنجہانی سابق صدر کے انتقال کی صورت میں انکی تدفین کے معاملے پر مقدمے کا فیصلہ سابق صدر کی بیٹی کے حق میں سناتے ہوئے کہا کہ تدفین انکی بیٹی کی خواہش کے مطابق خاندانی قبرستان میں کی جائے گی جبکہ انکے پڑ پوتے مانڈلا کی خواہش تھی کہ آنجہانی صدر کو انکے اپنے دیہات میں موجو قبرستان میں دفن کیا جائے جہاں کے وہ منتظم ہیں، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مانڈلا کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ پہلے سے مدفون نیلسن منڈیلا کے بڑے بیٹے کی باقیات بھی آبائی قبرستان منتقل کردیں۔

متعلقہ عنوان :