فاٹا میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا ، اڑھائی ہزار پولیوٹیمیں 7لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائیں گی ،شمالی وجنوبی وزیرستان اور تحصیل باڑہ میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث پولیو مہم نہیں چلائی جاسکے گی

ہفتہ 29 جون 2013 20:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29جون۔2013ء) فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا ، اڑھائی ہزار سے زائد پولیوٹیمیں 7لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گی ، تاہم شمالی وجنوبی وزیرستان اور تحصیل باڑہ میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث پولیو مہم نہیں چلائی جاسکے گی ۔ ہفتہ کو محکمہ صحت فاٹا کے مطابق فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی 2013ء سے ہوگا ۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی 2013ء سے ہوگا ۔ انسداد پولیو مہم میں اڑھائی ہزار سے زائد ٹیمیں7لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی جبکہ شمالی وجنوبی وزیرستان اور تحصیل باڑہ میں امن امان کی خراب صورتحال کے باعث انسداد پولیو مہم نہیں چلائی جاسکے گی جس کے باعث 50ہزار سے زائد بچے پولیو ویکسین پینے سے محروم رہ جائیں گے ۔ محکمہ صحت فاٹا کے مطابق انسداد پولیو مہم کے لئے سیکیورٹی انتظامات کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی گئی ۔