شمالی وزیرستان، نو ماہ کے بچے میں خطرناک پولیو وائرس پی ون کی تصدیق

اتوار 30 جون 2013 15:14

میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جون۔2013ء) شمالی وزیرستان میں نو ماہ کے بچے میں خطرناک پولیو وائرس پی ون کی تصدیق ہوگئی ۔اتوار کومحکمہ صحت کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں نو ماہ کا بچہ پولیو ویکسین سے محروم رہنے کی وجہ سے خطرناک پولیو وائرس پی ون کا شکار بنا۔

(جاری ہے)

حکام نے کہاہے کہ خطرناک پولیو وائرس پی ون وائرس کی تصدیق کے بعد شمالی وزیرستان میں بڑے پیمانے پر پولیو کی وباء پھوٹنے کا خدشہ ہے۔

ادھر مقامی حکام نے بتایا ہے کہ یکم جولائی سے فاٹا میں انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث شمالی اور جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم نہیں چلائی جائے گی۔حکام کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان دو لاکھ سے زائد بچے ویکسین سے محروم رہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :