کراچی ، نگلریا کا ایک اور مریض دم توڑ دیا گیا

اتوار 30 جون 2013 15:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جون۔2013ء) کراچی میں نگلریا کا ایک اور مریض دم توڑ دیا گیا،شہر کے کئی علاقوں میں پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدارنہ ہونے سے یہ جان لیوا مرض پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔اتوار کو ڈپٹی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق نگلے ریا سے جاں بحق ہونے والا طاہر انصار کراچی کے علاقے لائنز ایریا کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

چالیس سالہ طاہر کو 27 جون کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ کراچی میں گذشتہ دو ماہ کے دوران نگلے ریا سے تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔انسداد نگلے ریا کی کمیٹی کے مطابق کراچی میں 45 مقامات ایسے ہیں جہاں پا نی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں ہے۔ اس صورت حال میں یہ موذی مرض پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :