کوئٹہ:انسداد پولیو کی سہ روزہ خصوصی مہم دوسرے روز بھی جاری

بدھ 3 جولائی 2013 12:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جولائی 2013ء) کوئٹہ میں انسداد پولیو کی سہ روزہ خصوصی مہم دوسرے روز بھی جاری ہے مہم کے دوران چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو و یکسین پلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی مینیجر ای پی آئی ڈاکٹر محمد انور نے میڈیا کو بتایاکہ پولیو کی تین روزہ مہم چار جولائی تک جار ی رہی گی جس میں چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکیسین پلائی جائے گی جس کیلئے 802ٹیمیں اور رضاکار حصہ لیں گئے انھوں نے بتایاکہ مہم کے دوران بس اڈہ،ریلوے اسٹیشن،ایئرپور ٹ ،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں اور تفریح گاہوں پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائیپولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کا انتطام بھی کیا گیا ہے جو گھر گھر جاکر قطرے پلانے والی پولیو ٹیموں کی حفاظت کرینگے۔

جبکہ نے پولیو مہم کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مہم میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور رضارکاروں نے کہاکہ اگر معاوضہ نہ ملا تو آئندہ انسداد پولیو مہم میں فرائض سرانجام نہیں دیں گے۔