ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کوٹلی میں ضلع کوٹلی کے اندر ماں اوربچے کی صحت کاہفتہ 7 جولائی تک جاری رہے گا

بدھ 3 جولائی 2013 15:05

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 3جولائی 2013ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کوٹلی میں ضلع کوٹلی کے اندر ماں اوربچے کی صحت کاہفتہ منانے کے سلسلہ میں افتتاحی تقریب کاآغازہواڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرعبدالشکو،ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرنیشنل پروگرام ڈاکٹرفداحسین بٹ،انچارج ای پی آئی راجہ شفیع نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع کی 38یونین کونسلزکے اندر 467ایل ایچ ویز ،پانچ سال تک کی عمرکے 33ہزاربچوں کوپیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائی گئیں اوردوسال سے کم عمربچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اس کے علاوہ حاملہ خواتین کوبھی ٹی ٹی کے انجکشن لگائے جائیں گے ہفتہ کوکامیاب بنانے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکزکی ٹیموں کومختلف زونز میں تقسیم کر کے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں اور حاملہ خواتین کو گولیاں اور انجیکشن دیں گی،اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یونیسف فنڈڈپروگرام کے تحت ضلع کے اندر ماں اوربچے کی صحت کا ہفتہ منایاجارہاہے انہوں نے کہاکہ ضلع کوٹلی آزادکشمیرکے دیگردس اضلاع سے اس لحاظ سے اس لیے سب سے آگے ہے کہ ضلع کے اندر کوئی پولیوکاکیس سامنے آیاہے ضلع میں پولیومہم کامیابی کے ساتھ جاری وساری ہے اورہم نے اپناٹارگٹ حاصل کرلیاہے سی ایم ڈبلیومیں ہماری لڑکیوں نے 80فیصدمارکس حاصل کیے جبکہ دیگرپروگرامز کے بارے میں بھی ہمارا ضلع سب سے آگے ہے انہوں نے کہاکہ ضلع کے اندر پیرامیڈیکس کی دوگھنٹے کی روزانہ کی بنیادپرہڑتال جاری ہے مگر ماں اوربچے کی صحت کے بارے میں منائے جانے والے ہفتہ کے دوران متعلقہ ایریاز میں پیرامیڈیکس ہڑتال نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ایل ایچ ویز بچوں کو گولیاں اورحاملہ عورتوں کوٹیکے لگانے کی مہم ڈورٹوڈورچلائیں گی اس موقع پرانہوں نے میڈیاکو ہسپتال کے اندر کولڈروم کابھی معائنہ کروایا۔