نوشہرہ ، بدرشی میں پولیو ٹیم پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،مشکو ک شخص کی پستول نکال کر پولیو ٹیم پر حملے کی کوشش ،پولیس نے کارروائی کرکے مسلح شخص کو بھاگنے پر مجبور کردیا

بدھ 3 جولائی 2013 20:40

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جولائی۔ 2013ء) نوشہرہ کے علاقے بدرشی میں پولیو ٹیم پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایک مشکو ک شخص نے پستول نکال کر پولیو ٹیم پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔تاہم پولیس نے اس کی فائرنگ سے قبل اس پر فائر کرکے اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپاہی روح اللہ نے نوشہرہ کینٹ پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں ایف سی عبد اللہ پولیو ٹیم جو دو خواتین نجمہ اور نائلہ پر مشتمل تھی کی سکیورٹی پر مامو ر تھے۔

بدرشی کے محلہ ندیم آباد میں ایک مشکوک شخص نے ہماری ٹیم پر فائرنگ کی کوشش ہے۔ اسے پستول نکالتے دیکھ کر ہم نے اس پر فائر نگ شروع کردی۔ جس سے ملزم پستول سمیت فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردی تاہم ملزم پہاڑیوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوچکا تھا۔نوشہرہ کینٹ پولیس نے اقدام قتل اور سرکاری عملے پر حملے کے الزام میں دفعہ 324/353کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :