کوئٹہ شہر کی روایاتی احسن کو بحال کرنے ،لوگوں کو صحت و صفائی کی سہولت فراہم کرنے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے لائے جارہے ہیں، امن و امان کی بحالی ،ٹریفک کے مسائل اور تجاوزات کے خاتمے لے لئے متعلقہ محکموں سے مل کر اقدامات کئے جائیں گے، کوئٹہ کے نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کااجلاس سے خطاب

جمعرات 4 جولائی 2013 20:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4جولائی۔ 2013ء) کوئٹہ کے نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کی روایاتی احسن کو بحال کرنے ،لوگوں کو صحت و صفائی کی سہولت فراہم کرنے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے لائے جارہے ہیں، امن و امان کی بحالی ،ٹریفک کے مسائل اور تجاوزات کے خاتمے لے لئے متعلقہ محکموں سے مل کر اقدامات کئے جائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی نواب ایاز خان جوگیزئی،رضا محمد بڑیچ،نصراللہ زہرے،سید احمد رضا،راحیلہ درانی ،طاہر محمود،منظور کاکڑ، ولیم برکت،کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ایم ڈی واساعثمان گل ،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ حامد الکریم،ڈویژن ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ اور ڈویژ ن انجینئر کے علاوہ محکمہ سی انیڈ ڈبلیو، کیوڈی اے، پی ٹی سی ایل ، لوکل گورنمنٹ ،کیوسپ اور دیگر متعلقہ محکموں آفسران اور انجمن تاجران کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوئٹہ شہر میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے چھ مجسٹریٹس کوواسا کے چھ زونز میں تعینات کئے جائیں گے جوکہ واسا اہلکاروں کی ڈیوٹیاں ، پانی کی ترسیل اور اوقات کار کی نگرانی کر یں گے جبکہ محکمہ واسا تمام ٹیوب ویلوں پر لاک بک رکھے گی جوکہ ٹیوب ویل کی مرمت ،چلانے اور دیگر امور کی نشاندہی کریگااس کے علاوہ ٹیوب ویل کی مرمت کے کام کی نگرانی متعلقہ انجینئر خود کریگا۔

انہوں نے تمام انجینئرز کو فیلڈ میں کام کرنے کی ہدایت کی تا کہ فنی خرابی کی صورت میں بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔انہوں نے بتایا کہ حلقہ ایم پی اے اور مجسٹریٹ کی تصدیق اور حاضری کی رپورٹ ملنے کے بعد تنخوائیوں کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے گا۔ممبران اسمبلی نے کہاکہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور امن وامان کی بحالی کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنے کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تجاوزات کے خاتمے کے لئے متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جائیں گے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف ملنے ، ان کے درپیش مسائل کے حل اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنا یا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں بنیادی ضرورتوں کی فراہمی اوراس سلسلے میں درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام فیصلوں پر عملدرآمدکو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ عوام کو موجودہ سہولیات سے مستفید کرنے کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس کے علاوہ رمضان المبارک سے قبل پینے کے صاف پانی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے گا اوراس حوالے سے ٹیوب ویلوں کی بحالی کا کام تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں سڑکوں اور نکاسی آب کے منصوبے کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائی جائے۔انہوں نے اس بات پر روز دیتے ہوئے کہا کہ آفسران عوام کے خادم اور ہم عوام کے نمائندے ہیں۔اس سلسلے میں ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عوام کے فلاح و بہبود کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں۔اس کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کو مزید فعال کیا جائے گا۔انہوں نے مین نالے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی اور صفائی کے کام کوسہرایا اور ہرممکن تعاون کی یقین دلانی بھی کروایاجبکہ اجلاس میں مختلف محکموں کے نمائندوں نے اب تک ہونے والے اقدامات سے ایم پی ایز کو آگاہ کئے۔