حیدرآباد،ٹنڈوحیدر کے بھٹہ مزدوروں کامضر صحت آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 5 جولائی 2013 20:41

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5جولائی۔ 2013ء) ٹنڈوحیدر کے بھٹہ مزدوروں نے مضر صحت آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف نعرے لگارہے تھے، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرتے ہیں اور انہیں گذشتہ کافی سالوں سے پینے کے لئے مضر صحت آلودہ پانی فراہم کیا جارہا ہے جس کے باعث وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے باعث وہ تالابوں اور جوہڑوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں اور احتجاج کے باوجود انہیں صاف پانی فراہم نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھٹہ مزدوروں کو صاف پانی فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :