جمہوریت ہمارے مسائل کا حل ہے،ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام انتخابات کے نتیجے میں ایک منتخب جمہوری حکومت نے جمہوری عمل کے ذریعے دوسری منتخب کردہ حکومت کو اقتدار منتقل کیا ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطر فہ تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، پولینڈ کے سرمایہ کار مختلف شعبوں خصوصاً توانائی کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں،چیئر مین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی پولینڈ کی قیادت اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کے دوران بات چیت

جمعہ 5 جولائی 2013 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5جولائی۔ 2013ء) چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے کہاہے کہجمہوریت ہی ہمارے مسائل کا حل ہے،ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گیارہ مئی کے عام انتخابات کے نتیجے میں ایک منتخب جمہوری حکومت نے جمہوری عمل کے ذریعے دوسری منتخب کردہ حکومت کو اقتدار منتقل کیا ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطر فہ تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، پولینڈ کے سرمایہ کار مختلف شعبوں خصوصاً توانائی کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ۔

وہ جمعہ کوپولینڈ میں اپنے پانچ روزہ دورے کے آخری مرحلے میں پولینڈکے وزیر دفاع دیگر حکام اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اہم علاقائی و بین الاقوامی امور بشمول دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے کئے گئے اقدامات اور پاکستان کی جانب سے دی جانیوالی قربانیاں زیر بحث لائی گئیں۔

یاد رہے کہ چیئر مین سینیٹ اپنے 8رکنی وفد کے ہمراہ پولینڈ کے5روزہ دورے پر ہیں جس کی دعوت پولینڈ کی سینیٹ کے مارشل بوگدان بروسویچ نے دی تھی۔اس دورے کے دوران چیئر مین سینیٹ پاکستان کا موقف بھر پور انداز میں پیش کیا اور اس سلسلے میں کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔جن میں پولینڈ کے صدر برونیسلا قوموروسقی ، پولینڈ کی سینیٹ کے مارشل بوگدان بروسویچ کے علاوہ پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے اقتصادیات ، وزیر برائے قومی دفاع،ایوان زیریں کی سپیکر مس ایوا کوپیز اور پولینڈ کی چیمبر آف کامرس کے صدر اور سرمایہ کاروں کے وفود قابل ذکر ہیں۔

چیئر مین سینیٹ نے مختلف سطح پر ہونیوالی ان ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف شعبوں میں دوطر فہ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے پولینڈ کے سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں خصوصاً توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی تر غیب دی ۔سید نئیر حسین بخاری نے جمہوریت کی مضبوطی اور ملک میں جمہوری قدروں کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گیارہ مئی کے عام انتخابات کے نتیجے میں ایک منتخب جمہوری حکومت نے جمہوری عمل کے ذریعے دوسری منتخب کردہ حکومت کو اقتدار منتقل کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ۔چیئر مین سینیٹ نے پولینڈ کی حکومت کا اقتصادی و دیگر شعبوں میں تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیاجس سے نہ صرف یورپ کی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ ہو اہے بلکہ اس سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔چیئر مین سینیٹ نے پولینڈ کے صدر سے ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے ۔

بھارت اور افغانستان کے حوالے سے چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور افغانستان میں جاری امن عمل کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ چیئر مین سینیٹ نے پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں کے بارے میں پولینڈ کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر برائے اقتصادیات اور دیگر حکام کیساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تجارتی شعبے میں تعاون کو مزید آگے لے جانیکی خواہش ظاہر کی۔

ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور پولینڈ کے مابین مشتر کہ اقتصادی کمیشن کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیااور توانائی اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں سمجھو تے کی یادشات پر دستخط کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا۔ چیئر مین سینٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس دورے سے پاکستان اور پولینڈ کے مابین دوطر فہ تعلقات میں مزید بہتری آئیگی اور ایک دوسرے کے تجر بات سے بھر پور طریقے سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :