لوڈ شیڈنگ کا بحران سنگین تر ہو گیا ، اسلام آباد جیسے شہر میں 13سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی ،دیگر شہروں میں 14سے 18،دیہی علاقوں میں 20سے 22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا

جمعہ 5 جولائی 2013 23:04

اسلام آباد/لاہور/کراچی/کوئٹہ/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5جولائی۔ 2013ء) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا بحران سنگین تر ہو گیا ، اسلام آباد جیسے شہر میں بھی 13سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی ،دیگر شہروں میں 14سے 18جبکہ 20سے 22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا بحران سنگین تر ہو گیا بجلی نہ ہونے سے پانی کی شدید قلت پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ مسجدوں میں وضو کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں جس سے نمازی جمعہ کی نماز بھی پڑھنے محروم ہونے لگے جبکہ دیہی علاقوں میں لوگ بجلی کو دیکھنے کیلئے ترس گئے ۔

اسلام آباد جیسے شہر میں بھی 13سے 14گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جانے لگی ہے جبکہ دیگر شہروں میں 14سے 18اور دیہی علاقوں میں 20سے 22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :