ڈیرہ غازی خان ،تونسہ میں مسافر وین کے چشمہ کینال میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق،9کو بچالیا گیا، 4 زخمی ،زخمی کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ،سیاسی وسماجی رہنماوٴں کا حادثے میں ہلاکتوں پرگہرے رنج کا اظہار۔ تفصیلی خبر

اتوار 7 جولائی 2013 16:33

ڈیرہ غازی خان/تونسہ شریف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7جولائی۔ 2013ء) ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں مسافروں سے بھری پک اپ پل کے کنارے سے ٹکراکر نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے،زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے ، 9 کو بچالیا گیا ،سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے حادثے میں ہلاکتوں پرگہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ۔

اتوار کو ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں پک اپ وین چشمہ رائٹ بینک کینال کی پل عبور کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی اور پل کے کنارے سے ٹکرا کر نہر میں جاگری۔ گاڑی کے ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔جبکہ وین نہر میں گرنے سے 10 افراد ڈوب گئے جن میں سے 8 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔

وین میں 22 افراد سوار تھے اور گنجائش نہ ہونے کے باعث لوگوں کو گاڑی کی چھت پر بھی بٹھایا گیا تھا۔واقعے میں زخمی ہونے والوں کو تحصیل ہسپتال تونسہ منتقل کیا گیا۔جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔ جبکہ 9 کو بچالیا گیا ہے۔رضاکاروں نے 11 لاشوں اور 9 زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال پہنچا دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پک اپ کو بھی کرین کی مدد سے نکال لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :