بھارت ،ریاست آندھرا پردیش میں ہوٹل کی دومنزلہ عمارت گرنے سے 4افراد ہلاک ،10زخمی

پیر 8 جولائی 2013 13:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8جولائی 2013ء) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ہوٹل کی دومنزلہ عمارت گرنے سے 4افراد ہلاک جب کہ10زخمی ہوگئے ،20 سے زائد ملبے تلے دب گئے ،امدادی کارروائیوں کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل کی عمارت گرنے کا واقعہ آندھرا پردیش کے شہر سکندرآباد میں مقامی وقت کے مطابق علی الصبح ساڑھے چار بجے پیش آیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمارت گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ 20سے زائد افراد اب تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں،اب تک عمارت گرنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔تاحال بیس سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہونے کی وجہ سیمزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :