پنجاب حکومت نے بجٹ میں صحت کے شعبہ کے لئے ریکارڈ 45ارب روپے مختص کئے ، شوکت عزیز بھٹی

پیر 8 جولائی 2013 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8جولائی۔ 2013ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں صحت کے شعبہ کے لئے ریکارڈ 45ارب روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرفاء کو تو بیرون ملک میں علاج معالجہ کی سہولت ہے لیکن غریب اور بے سہارا بنیادی طبی سہولتوں سے بھی محروم ہوں۔ مسلم لیگ ن اس غیر منصفانہ نظام کو بدلنا چاہتی ہے، انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کی وجوہات میں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ، ناانصافی، معاشرتی ناہمواریاں اورصحت کی سہولیات میں عدم مساوات شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اسے ختم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :