Live Updates

عمران خان پارٹی کی بانی رکن زہرہ شاہد قتل کی فائل لے کر لندن پہنچ گئے، پی ٹی آئی چیئرمین کی لندن روانگی کا مقصد طبی معائنہ، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زہرہ شاہد کے قتل کا معاملہ برطانوی حکام کے سامنے اٹھانا ہے،برطانوی میڈیا

پیر 8 جولائی 2013 23:17

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8جولائی۔ 2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی کی بانی رکن زہرہ شاہد قتل کی فائل لے کر لندن پہنچ گئے ۔پیر کو برطانوی نیوزویب سائیٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی کی بانی رکن زہرہ شاہد قتل کی فائل لے کر لندن پہنچ گئے۔عمران خان کے ساتھ ان کے پولیٹیکل ایڈوائز نعیم الحق بھی موجودتھے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی لندن روانگی کا مقصد ان کا طبی معائنہ بتایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ان کے دورے کا اہم مقصد پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زہرہ شاہد کے قتل کا معاملہ برطانوی حکام کے سامنے اٹھانا ہے۔یاد رہے کہ زہرہ شاہد کو کراچی میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ عمران خان نے ان کے قتل کا الزام براہ راست ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر عائد کیا تھا جنہوں نے پی ٹی آئی ورکرز کو دھمکیاں دیں تھیں۔

عمران خان کی وطن واپسی 20 جولائی کو ہوگی جس کے باعث وہ 12 جولائی کو ہونے والی حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔عمران خان کی غیر موجودگی میں پارٹی صدر جاوید ہاشمی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی تنظیمی معاملات چلائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات