Live Updates

عمران خان نے خود کو خوش قسمت قرار دے دیا، اب درد محسوس کر تاہوں، صحت کی مکمل بحالی کے لئے مزید کئی ماہ درکار ہوں گے، حادثہ کے بعد معذوری کا خوف تھا ، گرنے کے بعد غصہ نہیں آیا ، محسوس کیا کہ جسم حرکت کررہا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاانٹرویو

منگل 9 جولائی 2013 13:26

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9جولائی 2013ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران پیش آنے والے حادثے کو انتہائی خوفناک تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ زندہ بچنے میں کامیاب رہے۔برطانوی اخبار ٹیلیگراف کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ وہ اب بھی شدید درد محسوس کرتے ہیں، صحت کی مکمل بحالی کے لئے مزید کئی ماہ درکار ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب یہ حادثہ پیش آیا تو میں مرنے کے خیال سے خوفزدہ نہیں تھا مگر مجھے معذوری کی فکر تھی اور یہی وجہ ہے کہ گرنے کے بعد مجھے غصہ نہیں آیا بلکہ میں نے محسوس کیا کہ میرا جسم حرکت کررہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اب انہیں اکثر شدید سردرد کا سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ کنپٹی پر ٹانکے لگنا ہے جب کہ میری پسلیاں اور پھیپڑے اس حادثے میں متاثر ہوئے اور کمر بھی متاثر ہوگئی، مگر مجھے احساس ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں۔انھوں نے کہا کہ اگر سیکورٹی کی ہدایت پر انھوں نے بلٹ پروف جیکٹ نہ پہنی ہوتی تو انہیں شدید ترین انجریوں کا سامنا ہوتا،”میری ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ سکتی تھی مگر جیکٹ نے مجھے بچالیا”۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات