چارسدہ ،ماہ رمضان کی آمد ، مہنگائی کا جن ریاستی اداروں کے قابو سے باہر، 20کلو آٹے کا تھیلا 820روپے کی ریکارڈ حد عبور کر گیا، چاول 160روپے فی کلو ، سبزیوں کے ریٹ آسمان کو چھو گئے، قصائیوں نے چھر یاں تیز کر دی،سرکاری نرخوں پر گوشت فروحت کرنے سے انکار، متوسط طبقے کیلئے پھل کھانا خواب بن گیا

منگل 9 جولائی 2013 21:07

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جولائی۔ 2013ء) ماہ رمضان کی آمد آمد ، مہنگائی کا جن ریاستی اداروں کے قابو سے باہر، 20کلو آٹے کا تھیلا 820روپے کی ریکارڈ حد عبور کر گیا، چاول 160روپیگ فی کلو جبکہ سبزیوں کے ریٹ بھی آسمان کو چھو گئے،۔ قصائیوں نے چھر یاں تیز کر دی،سرکاری نرخوں پر گوشت فروحت کرنے سے انکار، متوسط طبقے کیلئے پھل کھانا خواب بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی چارسدہ میں اشیائے خور د و نوش کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ آٹے کے 20کلو تھیلا 820روپے تک پہنچ گیا جبکہ چاول 160روپے فی کلو فروحت ہو رہا ہے ۔ مرغی 205روپے فی کلو جبکہ سبزیوں کے نرخ بھی آسمان کو چھو رہے ہیں ۔ ٹماٹر 120روپے فی کلو تک پہنچ گیا اسی طرح دوسری سبزیوں کے نرخوں میں بھی ہو شربا ء اضافہ ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

گھی 160روپے فی کلو میں فروحت ہو رہا ہے جبکہ اس ماہ مقدس میں پھلوں کی خرید متوسط طبقے کے لئے ایک خواب بن گیا۔ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی قصائیوں نے بھی چھریاں تیز کر دی اور گزشتہ ایک سال سے سرکاری نرخ 220روپے فی کلو کی بجائے 250اور 300روپے فی کلو کے حساب سے گوشت فروخت کیا جا رہا ہے ۔ رمضان المبارک میں روزہ داروں کیلئے قصائی برادری نے بھر پور انتظامات کر رکھے ہیں اور جانوروں کی انتھڑیوں اور دوسرے باقیات سے رنگ دار قیمہ کی فروخت کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور اس حوالے سے پنجاب کے قصائیوں کو جانوروں کی باقیات کی خرید کیلئے ایڈوانس ادائیگیاں بھی کی گئی ہے ۔

عوامی حلقوں نے ذمہ دار ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ رحمتوں کے مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے تاکہ روزہ دار پوری یکسوئی سے رمضان المبارک کی رحمتوں سے مستفید ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :