کراچی،سول اسپتال کے ڈاکٹرکا ”کارنامہ“،مریضہ کی صحیح ٹانگ کا آپریشن کردیا ، مریض کے لواحقین سراپا احتجاج، غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ

بدھ 10 جولائی 2013 13:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 10جولائی 2013ء ) سول ہسپتال کراچی میں ڈاکٹرزنے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریضہ خاتون کی ٹوٹنے والی ٹانگ کے بجائے دوسری ٹانگ کا آپریشن کر دیا گیا،جس کے بعد اہلخانہ سراپہ احتجاج بن گئے اور غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔ دادو شہر کی رہائشی خاتون 25 سالہ نجمہ بیگم کی الٹے پاو ں کی ہڈی ٹوٹی تو انہیں کراچی کے سول ہسپتال کے ہڈیوں کے وارڈ میں داخل کروایاگیا،جہاں گذشتہ روزان کاآپریشن کیا گیا،لیکن ٹوٹنے والے الٹے پاو ں کی جگہ ڈاکٹرز نے سیدھے پاو ں کا آپریشن کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں کو دیکھتے ہوئے آرتھوپیڈک وارڈز کا عملہ اور ڈاکٹرز فرار ہوگئے،اور ریسیپشن پر صرف بلیاں گھومتی رہیں،جس کے بعد سول ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر مظفر بھی سامنے نہیںآ ئے ،جب میڈیا کے نمائندوں نے سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر جانا چاہا تو وہاں بھی تالے لگے ہوئے تھے،متاثرہ مریضہ کے بھائی عاشق حسین نے کہا کہ میری بہن نجمہ کو انصاف فراہم کیا جائے اور ذمہ دار ڈاکٹرز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ،انہوں نے بتایا کہ میری بہن نجمہ 10 روز سے سول اسپتال میں داخل تھی،لیکن آپریشن کی باری 10 دنوں بعدآئی ہے۔آپریشن ہوا ہے مگر بہن کی صحیح ٹانگ کا کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :