آسٹریلیا ،ساوتھ ویلز میں بس گھر میں گھس گئی، ڈرائیور موقع پر ہلاک ،گھر کے مکین شدید زخمی ، بس میں سوار 16افراد کو طبی امداد ہسپتال منتقل کردیا گیا ،گھر میں موجود افراد کی حالت نازک ہے,پولیس

بدھ 10 جولائی 2013 13:11

کینبرا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 10جولائی 2013ء) آسٹریلوی ریاست ساوتھ ویل میں بس گھر میں گھس گئی، ڈرائیور موقع پر ہلاک جبکہ گھر کے مکین زخمی ہوگئے جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس دو منزلہ عمارت سے جا ٹکرائی جس سے گھر کے سامنے کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بس میں 16 افراد سوار تھے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ گھر میں موجود افراد کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :