قائمقام ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طارق حسین کی زیرصدارت رمضان المبارک میں عوام ریلیف فراہم کرنے ، سستے بازاروں کا انعقاد ، پرائس لسٹ کے اجراء کے علاوہ دیگر اقدامات کے سلسلے میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ،اجلاس میں رمضان میں عوام کو ارزاں اور مناسب قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی ،گراں فروشی اور منافع خوری کے روک تھام ،مضر صحت اور غیر معیار اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

بدھ 10 جولائی 2013 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10جولائی۔ 2013ء) قائمقام ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طارق حسین کی صدارت میں رمضان المبارک میں روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنے اورسستے بازاروں کا انعقاد ، پرائس لسٹ کے اجراء کے علاوہ دیگر اقدامات کے سلسلے میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر و سٹی ،تحصیلدار، مجسٹریٹس ،پولیس ،صحت ،اوزان وپیمائش ،انجمن تاجران و دکانداراں کے علاوہ دیگر اشیاء صرف سپلائی کرنے والی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ماہ صیاد کے دوران روزہ داروں کو ارزاں اور مناسب قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی ،گراں فروشی اور منافع خوری کے روک تھام ،مضر صحت اور غیر معیار اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مجسٹریٹس ،پولیس،محکمہ صحت ،اوزان وپیمائش اور لائیواسٹاک کے اہلکاروں کے ہمراہ شہر اور گردانواح میں قیمتوں ،معیاراورپرائس لسٹ پر عملددرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کریں گے۔

شہر میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش، گھی ،مصالحہ جات ،کولڈڈرنک کی نمونے اکھٹا کر جانچ کریں گے اس کے بعد ناقص و غیر معیار اورحفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف فروخت کرنے پر دکان سیل کرکے دکاندار کو گرفتار کیا جائے گا۔پرائس لسٹ کا اجراں کرکے قیمتوں پر عملد درآمد کرانے کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس کے علاوہ تمام دکاندار اورتاجر حضرات پرائس لسٹ آوازں کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں کہا گیاکہ پرائس کنٹرول کمیٹی نے متفقہ طور پر پرائس لسٹ مرتب کیا ہے اور اس پر عملد درآمد کرانے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ لوگوں کی صحت کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس سلسلے میں تمام مجسٹریٹس چیکنگ کے نظام کو بہتر اور موثر بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں۔اس کے علاوہ رمضان المبارک میں ریٹس،معیاراور وزن میں کمی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی۔

روزداروں کی سہولت اور سستی قیمت پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے سلسلے میں سستے بازاروں کے انعقاد کو یقینی بنائی جائے گی ۔شہر میں سگنل روٹی فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے اس کے علاوہ صفائی ،حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کے اشیاء کی فروخت اور غیر معیار زدالمیاد اشیاء کی فروخت پر نظر رکھی جائے گی۔ماہ رمضان میں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس میں تمام مجسٹریٹس اوردیگر محکموں کے نمائندے موجود رہیں گے۔ جبکہ عوام کی شکایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔