پاکستا ن میں جمہوریت کو مضبوط اور رواں دواں رکھنے کیلئے سیاستدان ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں ، یورپین یونین کی پارلیمانی کارگردگی کی بہتر ی کیلئے مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،چیئر مین سینیٹ سید نیئرحسین بخاری کی یورپین مبصرین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

بدھ 10 جولائی 2013 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10جولائی۔ 2013ء) چیئر مین سینیٹ سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں جمہوریت کو مضبوط اور رواں دواں رکھنے کیلئے سیاستدان ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں ۔جبکہ یورپین یونین پارلیمنٹری پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلئے جو مدد فراہم کر رہی ہے ہم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وہ بدھ کو یورپین یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔

وفد کی قیادت یورپین یونین کے ممبر پارلیمنٹ مسٹر مائیکل گہلر نے کی جبکہ وفد میں پاکستان میں یورپین یونین کے سفیر مسٹر لارس گنار ، مسٹر بینرنڈ اور مس ایوا شامل تھیں ۔ چیئر مین سینیٹ کی معاونت سیکریٹری سینیٹ افتخار اللہ بابر ، سپیشل سیکریٹری امجد پرویز اور ایڈیشنل سیکریٹری شریف اللہ خان وزیر نے کی ۔

(جاری ہے)

یورپین یونین کے وفد نے بتایا کہ امپرونگ پارلیمنٹری پرفارمنس )آئی پی۔

3) پر اجیکٹ کے فنڈز میں ایک ملین یورو کا اضافہ کر دیا گیا ہے جو اب 4.7ملین سے بڑھ کر 5.7ملین یورو ہو جائے گا جبکہ پراجیکٹ کی مدت 2014سے بڑھا کر 2016کر دی گئی ہے۔اس پراجیکٹ کے ذریعے یورپین یونین پارلیمنٹ میں قانون سازی میں مدد کرے گی جبکہ چھ سٹینڈنگ کمیٹیوں جن میں الیکشن کمیٹی ، لاء اینڈ جسٹس کمیٹی ، ہومن رائٹس کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی ،فنانس ریونیو کمیٹی اور فنکشنل کمیٹی آن گورنمنٹ ایشورنس شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ ینگ پارلیمنٹری ایسو سی ایٹ پروگرام کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ کو معاونت فراہم کی جائے گی ۔ پراجیکٹ کی سٹیرنگ کمیٹی کیلئے قومی اسمبلی نے چھ نام دے دیئے ہیں جن میں زاہد حامد ، محمد بلیع الرحمٰن ، عذرا فضل پیچو ہو ، ایس اے اقبال قادری اور آسیہ ناصرکے علاوہ سابق رکن یاسمین رحمان مبصر کے طور پر شامل ہیں ۔ سینیٹ سے نامزدگی بھی جلد کر دی جائے گی ۔ وفد کے سربراہ مسٹر مائکل گہلر جو کہ الیکشن 2013میں یورپین یونین کے مبصر تھے نے اپنی رپورٹ کی کاپی چیئر مین سینیٹ کو پیش کی۔

متعلقہ عنوان :