شیخوپورہ،رکن پنجاب اسمبلی عارف سندھیلہ کا ادویات کے تنازع پرویٹرنری لیڈی ڈاکٹرپر تشدد ، من پسند جگہ پر ٹرانسفر کرنے سے انکارپر ویٹرنری لیڈی ڈاکٹر نے تشدد کا الزام عائد کیا ،عارف سندھیلہ کی تردید

جمعرات 11 جولائی 2013 16:41

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 11جولائی 2013ء) رکن پنجاب اسمبلی عارف سندھیلہ نے ادویات کے تنازع کے بعد ویٹرنری لیڈی ڈاکٹرپر تشدد کر ڈالا جبکہ عارف سندھیلہ نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ من پسند جگہ پر ٹرانسفر کرنے سے انکارپر ویٹرنری لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے تشدد کا الزام عا ئد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی و ی کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی عارف سندھیلہ نے ادویات کے تنازع کے بعد ویٹرنری لیڈی ڈاکٹرپر تشدد کر ڈالا، ویٹرنری لیڈی ڈاکٹر ثنا جبین نے لزام عائد کیا کہ عارف سندھیلہ مویشیوں کی ادویات نہ دینے پر ناراض تھے،جمعرات کو مجھے صبح چھے بجے عارف سندھیلہ نے اپنے گھر بلایا اور اپنے جانوروں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا،میرے انکار پر عارف سندھیلہ نے تشدد کیا اور تھپڑ مارتے ہوئے موبائل کھینچ مارا،ثنا جبین نے کہا کہ عارف سندھیلہ مجھ پر بری نظر رکھتا ہے،میں پہلے بھی اس کے جانوروں کو اپنی تنخواہ میں سے ادویات فراہم کرتی ہوں تا ہم اب میں اتنے اخراجات برداشت نہیں کر سکتی، ایم پی اے عارف سندھیلہ نے کہا کہ ثناجبین من پسند جگہ پر ٹرانسفر کرانے کے لئے میرے پاس آئی تھی ،میرے انکار پر ویٹرنری لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے تشدد کا الزام لگانا میری ساکھ خراب کرنے کے مترادف ہے، میں نے نہ تو کوئی تشددکیا اور نہ موبائل مارا۔