برازیل ،لیبر یونین کا مہنگائی، کرپشن، صحت کی عدم سہولیات کیخلاف احتجاج،کئی شہروں میں نظام زندگی معطل

جمعہ 12 جولائی 2013 13:20

برازیلیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12جولائی 2013ء) برازیل میں مہنگائی، کرپشن، صحت کی عدم سہولیات کیخلاف گذشتہ روز لیبر یونین کے ہونے والے مظاہرے نے لاطینی امریکہ کی سب سے بڑی معیشت کو ہلا دیا، ایک روزہ ہڑتال کے باعث برازیل کے کئی شہروں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔جمعہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں مختلف لیبر یونین کی تنظیموں نے مہنگائی، کرپشن، صحت کی عدم سہولیات کیخلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ریو ڈی جینیرو میں ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو مسترد کر دیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومتی اقتصادی اصلاحات کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک بند کر دی۔واضح رہے کہ مالیاتی پالیسی، بڑھتی ہوئی افراط زر کی شرح اور کمزور اقتصادی ترقی کے باعث ساوٴ پالو اسٹاک ایکسچینج میں متعدد سرمایہ کاروں کا سرمایہ ڈوب گیا جس پر سرمایہ کاروں اور شہریوں کو شدید تشویش پیدا ہوگئی ہے

متعلقہ عنوان :