برطانیہ ، گرین پیس نامی تنظیم کی کارکنان کاا نوکھا احتجاج،6خواتین کارکن لندن کی بلند عمارت شارڈ پر چڑھ گئیں، بین الاقوامی ادارے قطب شمالی میں گیس اور تیل کے لیے ڈرلنگ کا منصوبہ بند کریں، احتجاجی خواتین کا مطالبہ

جمعہ 12 جولائی 2013 13:21

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12جولائی 2013ء) ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم گرین پیس کی 6خواتین کارکن قطب شمالی میں تیل اور گیس کے لیے ڈرلنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لندن کی بلند عمارت شارڈ پر چڑھ گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرین پیس کی خواتین کارکنوں نے گزشتہ روز سے عمارت پر چڑھنا شروع کیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد چھت پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔خواتین کا مطالبہ ہے کہ بین الاقوامی ادارے قطب شمالی میں گیس اور تیل کے لیے ڈرلنگ کا منصوبہ بند کریں۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں پورے خطے کو شدید خطرات کا سامنا کرنے پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :