فرانس ،پیرس میں مسافر ٹرین ریلوے اسٹیشن سے ٹکرا گئی ،8افراد ہلاک درجنوں زخمی ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

ہفتہ 13 جولائی 2013 13:00

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13جولائی 2013ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر کر ریلوے اسٹیشن سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں 8افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ،ٹرین میں 385 مسافر سوار تھے،حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر نا شروع کر دیا ،جہاں زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جسکے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثہ لیموگس جانے والی ٹرین کو مقامی وقت کے مطابق پانچ بج کر 15 منٹ پر پیرس کے جنوب میں 20 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری ریل اسٹیشن سے ٹکرا گئی۔نیشنل ریلوے اتھارٹی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں 385 مسافر سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے فوری بعد امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے ،حادثے میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔حکام کا کہنا ہے اب تک حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :