کراچی، مزید 15 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ،سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد432ہوگئی

اتوار 14 جولائی 2013 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جولائی۔ 2013ء) کراچی میں مزید 15 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔اتوار کو ڈینگی سرویلنس سیل سندھ کے ترجمان کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں رواں سال اب تک ڈینگی سے432 افراد متاثر ہوئے ۔ ڈینگی سے متاثرہ تین افراد مر بھی چکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ڈینگی سے بچاوٴ کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :