پنجاب میں محکمہ صحت خسرہ پر قابو پانے میں ناکام‘ 24 گھنٹوں میں مزید76 بچوں میں خسرہ کی تشخیص‘7 ماہ کے دو ران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 201 ہو گئی‘متاثرہ بچوں کی تعداد متاثرہ بچوں کی تعداد 22ہزار 126ہوگئی

اتوار 14 جولائی 2013 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جولائی۔ 2013ء) پنجاب میں خسرہ روز بروز تشویش ناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے،چوبیس گھنٹوں کے دوران چھہتر بچوں میں اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق سات ماہ کے دوران صوبے میں خسرہ سے ہونے والی اموات کی تعداد دو سو ایک تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں متاثرہ بچوں کی تعداد 22ہزار 126ہوچکی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، مظفرگڑھ، راجن پور اور وہاڑی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مزید چھہتر بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت خسرے کے مرض میں مبتلا پچپن بچے زیرعلاج ہیں

متعلقہ عنوان :