پنجاب‘ گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ‘گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3210 کیسز سامنے آ گئے

اتوار 14 جولائی 2013 15:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جولائی۔ 2013ء) پنجاب میں گیسٹرو کی وباء روز بروز بڑھتی جا رہی ہے،24 گھنٹوں کے دوران مزید 3210کیسز سامنے آگئے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق یکم مئی سے ابتک گیسٹرو سے متاثرہ افراد کی تعداد 88ہزار 109ہو چکی ہے جبکہ 13افراد اس وبا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

24گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 3210کیسز سامنے آئے جن میں 1580مریضوں کا تعلق صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہے۔اس وقت میو ہسپتال میں بائیس، سروسز میں 10‘گنگارام ہسپتال میں 12، جناح ہسپتال میں 7، چلڈرن ہسپتال میں 29، میان منشی ہسپتال میں 11، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں 14، گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال میں 16، جنرل ہسپتال میں 32اور گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں 18افراد زیر علاج ہیں

متعلقہ عنوان :