نئے چیئرمین نیب کا تقرر رکوانے کیلئے فصیح بخاری سپریم کورٹ جائیں گے

اتوار 14 جولائی 2013 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2013ء) سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری اپنی برطرفی کے خلاف نظرثانی درخواست کے فیصلے تک نئے چیئرمین نیب کا تقرر رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ،برطرف چیئرمین نیب فصیح بخاری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے لاہور میں نجی ٹی وی کو بتایا کہ ان کے موکل نے اپنی برطرفی کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے ، کل عدالت عظمیٰ میں متفرق درخواست دائر کر کے جلد سماعت کرنے اور فیصلے تک نئے چیئرمین کی تقرری کا عمل روکنے کی استدعا کی جائے گی،لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے نئے چیئرمین نیب کی تقرری نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :