پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے پسماندہ طبقات، مزدوروں ، محنت کشوں، کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، سپاہی مخالفین کی پارٹی پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ‘ حویلی کی پسماندگی کے ذمہ دار آئے روز سیاسی مرشد تبدیل کر رہے ہیں، آزاد کشمیر کے وزیر اکلاس و آبپاشی راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا بیان

اتوار 14 جولائی 2013 17:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جولائی۔ 2013ء) آزاد کشمیر کے وزیر اکلاس و آبپاشی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے پسماندہ طبقات، مزدوروں ، محنت کشوں، کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، سپاہی مخالفین کی پارٹی پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ، حویلی کی پسماندگی کے ذمہ دار آئے روز سیاسی قبیلے/مرشد تبدیل کر رہے ہیں لیکن ذاتی مفادات کے لیے اختیارات سے بے وفائی کرنے والے حلقہ کی عوام سے کیا وفاداری نبھائیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں راجہ فیصل ممتاز نے کہا کہ حویلی کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے مسائل کون حل کر سکتا ہے علاقائی اور برادری کی بنیادوں پر نفرتیں ابھارنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیڑھ سالہ کارکردگی حویلی اور کشمیری عوام کے سامنے ہے ، باغ ، حویلی روڈ اندرون ضلع لنک روڈز کی تعمیر ، نئے تعلیمی ادارے کا قیام اور پہلے سے موجودہ ادارہ کی اپ گریڈیشن ، سٹاف کی کمی کو دور کرنے اور صحت مراکز کے اندر ادویات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ پولیس بھرتیاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے جس کا کریڈٹ پی پی کی حکومت اور بالخصوص وزیر اعظم عبدالمجید کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :