وزیر اعظم آفس نے چیئرمین سینٹ سیدنیرحسین بخاری کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی

اتوار 14 جولائی 2013 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جولائی۔ 2013ء) وزیر اعظم آفس نے چیئرمین سینٹ سیدنیرحسین بخاری کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ،سیکرٹری سینٹ چیئرمین کی سیکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کومتعددخطوط لکھے تاہم ان کا کوئی جواب نہیں دیاگیا ،اتوار کو ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس نے چئیر مین سینٹ سیدنیرحسین بخاری کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو احکامات جاری کئے ہیں ،واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے صدر، وزیراعظماورچیف جسٹس آٓف پاکستان کے علاوہ تمام سرکاری و غیر سرکاری شخصیات کی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر تعینات اہلکار اور گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ رینجرز اور ایف سی سے کسی قسم کی سیکیورٹی ڈیوٹی نہ لینے کی ہدایت کی تھی ، وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں جہاں دیگر شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی تھی وہاں چئیر مین سینٹ کی سیکیورٹی پر ماموراہلکار بھی واپس بلا لئے گئے تھے جسکے بعدسیکرٹری سینٹ نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کے معاملہ پر متعدد خطوط لکھے تاہم وزارت کی طرف سے ان کا کوئی جواب نہ دیا گیا ۔