بلوچستان حکومت کو منتخب ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ، صوبائی کابینہ نہ بن سکی،تعلیم ،صحت اور دیگر محکموں میں کئی اہم امور تعطل کا شکار ہو گئے

اتوار 14 جولائی 2013 18:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جولائی۔ 2013ء) بلوچستان حکومت کو منتخب ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا لیکن وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک تاحال اپنی کابینہ تشکیل نہیں دے پائے جس کی وجہ سے تعلیم ،صحت اور دیگر محکموں میں کئی اہم امور تعطل کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حکومت میں شامل مسلم لیگ ن، نیشنل پارٹی اور پشتون خواہ میپ کے ایک ایک رکن اسمبلی نے صوبائی وزیر کا حلف اْٹھایا لیکن ان کو بھی ابھی تک وزارتوں کے قلمدان نہیں سونپے گئے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں تاخیر کی وجہ مخلوط حکومت میں شامل سیاسی پارٹیوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا فارمولہ طے نہ ہونا ہے۔صوبائی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر سے تعلیم،صحت اور دیگر محکموں میں کئی اہم امور تعطل کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان میں نگران حکومت میں بھی صوبائی کابینہ تشکیل نہیں دی گئی تھی اور نگران وزیر اعلی نواب غوث بخش باروزئی تنہا ہی حکومتی فرائض انجام دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :