ملالہ کی صحت اب بہت بہتر ہے اور معمولی فزیکل تھراپی کے علاوہ اس کا علاج مکمل ہو چکا ہے‘ پاکستان ہمارا وطن ہے جس کی محبت ہماری رگوں میں بسی ہوئی ہے‘اب وطن واپس جانا چاہتے ہیں، ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی کا امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو

پیر 15 جولائی 2013 14:17

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15جولائی 2013ء) پاکستان میں دہشتگردی کا شکار ہو کر امریکہ میں مقیم ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے اس خواہش کا اظہار کیاہے کہ ملالہ کی صحت اب بہت بہتر ہے اور معمولی فزیکل تھراپی کے علاوہ اس کا علاج مکمل ہو چکا ہے‘ پاکستان ہمارا وطن ہے جس کی محبت ہماری رگوں میں بسی ہوئی ہے‘اب وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی رساں ادارے کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں تعلیم کے حق میں آواز اٹھانے پر طالبان کی گولی کا نشانہ بننے اور امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد ہونے والی پاکستانی لڑکی ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے کہا کہ وہ پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملالہ کی صحت اب بہت بہتر ہے اور معمولی فزیکل تھراپی کے علاوہ اس کا علاج مکمل ہو چکا ہے۔ دوران انٹرویو ضیاء الدین یوسف زئی نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے جس کی محبت ہماری رگوں میں بسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں دیکھنے پر اپنے تاثرات بھی بتائے۔