سری لنکا ،کسٹم حکام نے میڈیکل کے آلات اور نشہ آور ادویات سمگلنگ کرکرنے والے پاکستانی شہری کوگرفتارکرلیا، ملزم سے میڈیکل آلات ، 6ہزار خواب آور گولیاں برآمد،کسٹم حکام کا ملزم پر 10ہزار جرمانہ، آلات ضبط

پیر 15 جولائی 2013 14:17

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15جولائی 2013ء) سری لنکا میں کسٹم حکام نے میڈیکل کے آلات اور نشہ آور ادویات سمگلنگ کرکرنے والے پاکستانی شہری کو دھر لیا ،ملزم سے میڈیکل کے 1ہزار آلات جبکہ 6ہزار خواب آور گولیاں برآمد ہوئیں،کسٹم حکام نے ملزم کو 10ہزار جرمانہ کر کے آلات ضبط کر لئے ۔پیر کو میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن کسٹم حکام نے میڈیکل آلات اور خواب آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم سے 1ہزار میڈیاکل آلات جبکہ 6ہزار خواب آور گولیاں برآمد ہوئیں جو گفٹ پیک میں چھپائی گئی تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق 33سالہ پاکستانی شہری سری لنکا میں راہئشی ویزے پر مقیم تھا اور اس نے ایک سری لنکن عورت سے شادی کر رکھی تھی ۔ کسٹم حکام کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ کھ عرصے سے مسلسل دونوں ملکوں کے دوران سفر کر رہا تھا جس پر کسٹم حکام کو اس پر شک گزرا ۔ حکام کے مطابق ملزم ایک عرصے سے سمگلنگ کے کاروبار میں ملوث تھا ۔ رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام نے گرفتار پاکستانی شہری پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے برآمد کیا جانے والا سامان ضبط کر لیا ۔