نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کاعازمین حج کے ذریعے وائرس پاکستان منتقل ہونے کے خدشہ کااظہار

منگل 16 جولائی 2013 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16جولائی 2013ء ) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے عازمین کے ذریعے وائرس پاکستان منتقل ہونے کے خدشہ کااظہار کردیا ۔منگل کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت کو خط کے ذریعے آگا کیا ہے کہ اس وائرس کے پاکستان منتقل ہونے کاخطرہ ہے ۔ مڈل ایسٹ کرونا وائرس سانس کی جان لیوا بیماری ہے جس سے سعودی عرب، قطر اور اردن میں اب تک 44 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ حج اور عمرے سے واپس آنے والوں کے ذریعے یہ وائرس پاکستان منتقل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ سعودی عرب، قطر، اردن سمیت دیگر ممالک سے آنے والے افراد کی کڑی نگرانی کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ این آئی ایچ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اگر ان ممالک سے آنے والے کسی بھی شخص کو یہ بیماری لاحق ہوگئی ہے تو اس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ سانس کے انفکیشن میں مبتلا افراد، ان کے اہلخانہ اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے ہیلتھ ورکز کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل اکٹھے کئے جائیں اور ان نمونوں میں مڈل ایسٹ کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے مخصول پیکنگ میں این آئی ایچ لیب بھیجا جائے۔

متعلقہ عنوان :