وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ڈویژنل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ کا اشیائے خورد ونوش کو کنٹرول کرنے ، قیمتوں کے معائنے ، صحت کی بنیادی سہولیات و ادویات کی فراہمی ، غیر معیاری ادویات کی فروخت کی روک تھام ، تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کے اہتمام کے سلسلے میں کارروئی کا آغاز

منگل 16 جولائی 2013 18:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جولائی۔ 2013ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق ڈویژنل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ نے اشیائے خورد ونوش کو کنٹرول کرنے ، قیمتوں کے معائنے ، صحت کی بنیادی سہولیات و ادویات کی فراہمی ، غیر معیاری ادویات کی فروخت کی روک تھام ، تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کے اہتمام کے سلسلے میں کارروئی کا آغاز کر دیاہے اور اس سلسلے میں دکانداروں پر باقاعدہ چھاپے مارے جارہے ہیں اور اب تک کئی ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کوہاٹ کی ہدایت پر اضلاع کوہاٹ، کرک او رہنگو کے متعلقہ حکام نے اقدامات اٹھاتے ہوئے 1325دکانوں میں نرخناموں کا معائنہ کرکے 472ملزمان کو حراست میں لیا جبکہ 41کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں اور جون کے مہینے میں مجموعی طور پر ان سے 315700/-روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ملاوٹ کے تدارک کے سلسلے میں کوہاٹ ، کرک اور ہنگو کی ضلعی انتظامیہ نے مختلف دکانوں پر چھاپے مارکر خلاف ورزی کرنے والے کئی دکانداروں کی دکانیں بندکیں اور بہت سے بیکرز پر جرمانہ عائد کیا ۔

اسی طرح 24قصائیوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئیں ۔ غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اور ڈرگ انسپکٹر ز نے مشترکہ چھاپے کے نتیجے میں ضلع کوہاٹ میں 114رجسٹرڈ اور 27غیر رجسٹرڈ ، ضلع کرک میں 177رجسٹرڈ اور31غیر رجسٹرڈ اور ہنگو میں 46رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں پر چھاپے کے دوران خلاف وزری میں ملوث دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ۔

مزید برآں کوہاٹ کی ضلعی انتظامیہ نے تمام عارضی تجاوزات بھی ہٹا دئیے تاہم مستقل تجاوزات کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت سے 34.45ملین روپے جاری کرنے کی درخواست کی گئی ۔ ا سی طرح کوہاٹ ڈویژن میں مستقل متجاوزوں کو نوٹس بھی جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ کوہاٹ سٹی ، ایم سی لچی ، حمیدن چوک ، تخت نصرتی بازار اور ہنگو میں پرانے بس سٹاپ سے تجاوزات ہٹا دئیے گئے ۔ اسی طرح کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے مختلف علاقوں کے دورے کرکے صفائی کا معائنہ کیا اور فوری طور پر گندگی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے ، نالیوں اور نالوں کی صفائی کرنے کی ہدایات جاری کیں اور مزید ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا اہتمام کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :