پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا صوبہ بھر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاون کا حکم

منگل 16 جولائی 2013 20:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جولائی۔ 2013ء) عدالت عالیہ پشاور کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے صوبہ بھر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیاگزشتہ روز جعلی اور غیر معیاری ادویات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ 1976 میں جان بوجھ کر ڈرگ مافیا کو تحفظ دیا گیا ہے ،محکمہ صحت کے اہلکار بھی ڈرگ مافیا سے ملے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے جعلی اور غیرمعیاری ادویات کے خلاف کارروائی کی رپورٹ 45 دن میں پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت عالیہ نے پولیس، اینٹی کرپشن اور محکمہ صحت کو ڈرگ مافیا کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے لائسنس منسوخ ہونے چاہئیں اوراس کاروبار میں ملوث افراد کی سزا بھی بڑھا دی جائے۔