گیس وبجلی چور غریب نہیں امیر طبقہ ہے ، پاکستان کو اشرافیہ نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے ، فیصل آباد اور ملتان میں کروڑوں روپے کی گیس وبجلی کی چوری پکڑلی گئی ہے ، توانائی کے محکموں میں کرپشن بہت زیادہ ہے، وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 16 جولائی 2013 21:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جولائی۔ 2013ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گیس وبجلی چور غریب نہیں ، امیر طبقہ ہے ، پاکستان کو اشرافیہ نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے ، فیصل آباد اور ملتان میں کروڑوں روپے کی گیس وبجلی کی چوری پکڑلی گئی ہے ، توانائی کے محکموں میں کرپشن بہت زیادہ ہے ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنریشن والا ٹارگٹ پورا کیا ہے ، تاہم محکمے میں کرپشن بہت زیادہ ہے ، کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو پکڑا جارہا ہے ، ہماری حکومت شفاف احتساب پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی مالکان کا پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں ، ہم سی این جی کا متبادل تلاش کریں گے تاکہ گیس کو کسی حد تک بچایا جاسکے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میں کسی بھی بجلی وگیس مافیا سے نہیں ڈرتا، چوری میں ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔