سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کی جانب سے اپنی نا اہلی کے مقدمے کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

منگل 16 جولائی 2013 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جولائی۔ 2013ء) سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے منگل کو سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ ان کی نا اہلی کے مقدمے کی جلد سماعت کی جائے۔

(جاری ہے)

فصیح بخاری نے اپنی درخواست میں نئے چےئرمین نیب کی تقرری کو روکنے کی بھی استدعا کی اور کہا کہ اگر حکومت نیا چےئرمین تعینات کرتی ہے تو پھر ان کی اپیل اپنی حیثیت کھو دے گی لہٰذہ ان کے مقدمے کی سماعت جلد کی جائے۔ ان کے مقدمہ کے شفاف ٹرائل کے لیئے ضروری ہے کہ ان کے کیس کا فیصلہ ہونے تک نیا چیئرمین نیب تعینات نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :