میر پور ‘ میونسپل فوڈسکواڈ کے مختلف چھوٹے ہوٹلز پر وناشتہ شاپس پر چھاپے‘ حفظا ن صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر ساڑھے سات ہزار روپے جرمانہ

جمعہ 9 مارچ 2007 11:29

میر پور (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار09 مارچ2007) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میر پور راجہ محمد لطیف کی خصوصی ہدایات پر میونسپل فوڈسکواڈ کے مختلف چھوٹے ہوٹلز پر وناشتہ شاپس پر چھاپے۔گندے برتن توڑ دیے گئے ۔اور حفظا ن صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر ساڑھے سات ہزار روپے جرمانہ ۔

(جاری ہے)

میونسپل مجسٹریٹ زاہد مجید شیخ کی جانب سے آئندہ مذید سخت اقدامات کی وارنگ ،تفصیلات کے مطابق میونسپل مجسٹریٹ زہد مجید شیخ کی قیادت میں میونسپل فوڈ سکواڈ جس میں میونسپل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم فردوس ، سینٹری انسپکٹر راجہ مزمل اختر و دیگر عملہ صفائی نے لاری اڈہ و دیگر جگہوں پر قائم چھوٹے ہوٹلوں اور ناشتہ مراکز کی سخت چیکنگ کی ۔

اس موقع پر فوڈ سکواڈ نے گندے برتن وغیرہ کو بھی توڑا اور دوکانداروں کو سختی سے خبردار کیا گیا کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھیں ۔ نیز گرانفروشی اور صفائی نہ رکھنے والے افراد کو سات ہزار پانچ سو روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔اس موقع پر میونسپل مجسٹریٹ زاہد مجید شیخ نے خبر دار کیا ہے کہ آئندہ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے بصورت دیگر مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔