بھارت ،کونگو بخار نے 7 افراد کی جان لے لی ،4افراد کو مرض کی تشخیص ہونے پر ہسپتال منتقل

بدھ 17 جولائی 2013 17:52

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17جولائی۔ 2013ء) بھارت میں کونگو بخار نے 7 افراد کی جان لے لی جبکہ 4افراد کو مرض کی تشخیص ہونے پر ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں کونگو بخار میں مبتلا 7 افراد ہلاک گئے،جبکہ 4 مزید افراد میں اس بخار کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ جان لیوا وائرس 1944 میں پہلی بار منظر عام پر آیا تھا۔ کونگو وائرس گھریلوں جانوروں کے جسم پر پلنے والے کیڑوں سے انسانوں جسم میں منتقل ہوتا ہے۔ اس مرض کی علامات میں سر درد، تیز بخار، جوڑوں میں اور پیٹ میں درد شامل ہیں۔ محکمہ صحت نے قریبی گاوٴں اور اضلاع سے خون کے نمونے حاصل کر لئے ہیں جنہیں لیبارٹری بھیج دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :