پشاور ، جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے حساس اداروں،پولیس اور ڈرگ انسپکٹرز پرمشتمل چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

بدھ 17 جولائی 2013 18:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17جولائی۔ 2013ء) پشاور میں جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے حساس اداروں،پولیس اور ڈرگ انسپکٹرز پرمشتمل چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق جعلی ادویات کے خاتمے کے لئے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی تعمیل کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔چھاپہ مار ٹیموں میں پولیس ،اینٹی کرپشن، ڈرگ انسپکٹرز اور حساس اداروں کے اہلکارشامل ہیں۔ ٹیموں کواسپتال روڈ،نمک منڈی اور شہر میں ادویات کی خرید وفروخت کے مراکز پر چھاپہ مارنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پشاورہائی کورٹ نے جعلی ادویات کے خاتمے کے لئے حکومت کو ڈیڑھ ماہ کی مہلت دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :