ایمز ہسپتا ل کے ڈاکٹروں نے غریب مریضوں کو کلینکس پر بلا کر لوٹنا شروع کردیا

جمعہ 9 مارچ 2007 12:49

مظفرآباد(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار09 مارچ2007) ایمزمظفرآباد کے ڈاکٹروں نے غریب مریضوں کا علاج کرنے کے بجائے پرائیویٹ کلینکس پر بلا کر منہ مانگی رقم طلب کرنی شروع کردی ۔

(جاری ہے)

شوکت لائن مظفرآباد کے ریاستی اسد مستانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایمز کی ڈاکٹر نے میر ی اہلیہ کا آپریشن وچیک اپ کرنے کے بجائے کلینک پر بلا کر تیرہ ہزار طلب کیے جو میرے پاس نہ تھے ۔غریب مریضوں کوسرکاری ہسپتال میں ٹریٹ کرنے کے بجائے پرائیویٹ کلینک پر بلاکر رقم طلب کرنا افسوس ناک ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بعدازاں پیما ہسپتال والوں نے صرف2ہزار کے اخراجات پربہتر طور پر کیس حال کیا۔ جس پر میں ڈاکٹر ریاض ،ڈاکٹر حفیظ اورلیڈ ی ڈاکٹر تہمین کا شکرگزار ہوں۔

متعلقہ عنوان :