ملتان میں گیسٹرو کے مزید 57 مریض ہسپتال داخل

جمعرات 18 جولائی 2013 12:44

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جولائی 2013ء) ملتان میں گیسٹرو کے 148 مریض مختلف سرکاری ہسپتالوں میں لائے گئےجن میں سے 57 کو داخل کر لیا گیا جبکہ 91 مریضوں کو ادویات تجویز کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے ۔ ملتان میں چلڈرن کمپلیکس، سول اور نشتر ہسپتال میں گیسٹرو سے متاثرہ مزید 57 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گیسٹرو سے بچاو کیلئے احتیاتی تدابیر اختیار کر کے بیماری سے بچا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت لوگوں میں مرض بارے شعور و اگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد بھی کر رہا ہے تاہم مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی طرف سے مناسب علاج نہ کرنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے لواحقین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد اس وبا پر قابو پائے۔

متعلقہ عنوان :